جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے صدر حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کا اظہار تعزیت

آج بتاریخ 4 اکتوبر 2026
حافظ محمد رمضان صاحب اشاعتی حال مقیم پاتوڑ شریف تعلقہ منجلے گاؤں ضلع بیڑ کا انتقال ہوگیا ہے

انا للہ وانا الیہ راجعون
حافظ محمد رمضان صاحب اشاعتی کے سانحہ ارتحال کی خبر سن کر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر نے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوے کہاکہ حافظ صاحب مرحوم بہت ہی باصلاحیت فعال و متحرک اور صالح فکر کے نوجوان حافظ قرآن تھے۔بڑے ہی نیک اور سلیم الفطرت آدمی تھے۔مسجد کی امامت مکتب میں معصوم بچوں کی تعلیم وتربیت سے وابستہ تھے۔انھوں نے میرے اپنے وطن عزیز کی نورانی مسجد میں پندرہ سال تک بے لوث دینی خدمات انجام دی ہے۔وہ بہت ہی محنتی اور جفاکش آدمی تھے۔چالیس پینتالیس سال کی عمر تھی۔لیکن ان کا کام اور ان کی دینی سرگرمیاں بہت قابلِ رشک تھی
مولانا ندیم صدیقی صاحب نے کہا کہ کورونا وائرس اور کورونا مہا ماری میں انسانیت کیلئے ان کی خدمات قابلِ تعریف تھی۔اس وقت انھوں نے جس طریقہ سے لوگوں کی خدمت کی وہ ان کیلئے بہترین آخرت کا ذخیرہ ثابت ہوگی۔کل اچانک ان کا سڑک حادثہ ہوا۔اورنگ آباد اپیکس ہاسپٹل میں ان کو علاج کیلئے شریک گیا۔ایکسڈنٹ کے بعد سے ہی مجھے ذاتی اعتبار سے بڑی تشویش تھی۔لیکن میں ایک لمبے سفر پر ہونے کی وجہ سے مجبور ہوں کہ ان کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکتا۔لیکن ان کی یاد سے میرا دل بہت غم زدہ ہے۔وہ جمعیتہ علماء سے بھی وابستہ تھے اور جمعیتہ علماء کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔اور جمعیتہ علماء کے پیغام کو چھوٹے چھوٹے دیہات وقصبات تک پہچانے میں ہر وقت کوشاں رہتے تھے۔
ان کی یاد ہمیشہ دل میں تازہ رہے گی۔میں ان کے حق میں مغفرت کی دعا کرتاہوں اور ان کے تمام پسماندگان اور عزیز واقارب کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتاہوں۔اور صبر کی تلقین کرتاہوں
مولانا ندیم صدیقی صاحب نے جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے تمام اضلاع وتعلقہ جات اور جمعیتہ علماء کی جملہ یونٹوں کے عہدے داران وکارکنان اور مدارس کے ذمہ داران وعلماء سے خصوصیت کے ساتھ اپیل ودرخواست کی ہے کہ وہ مرحوم حافظ صاحب کیلئے دعائے مغفرت وایصال ثواب کا اہتمام کریں۔
منجانب۔
دفتر جمعیتہ علماء مہاراشٹر بھنڈی بازار ممبئی
4 اکتوبر 2026 اتوار

✖