جمعیتہ علماء ضلع اورنگ آباد کا مجلس منتظمہ اجلاس کامیابی سے ہمکنار
مورخہ 28 جون 2026 بروز اتوار صبح ساڑے 9 بجے تا ایک بمقام شاہی مسجد قلعہ ارک اورنگ آباد میں حضرت مفتی عبدالرحمن صاحب اشرفی نائیگاوی کی سرپرستی اور حضرت مفتی عبدالرزاق صاحب ملی دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد ہوا۔مفتی ساجد اشرفی کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔مفتی محسن صاحب(صدر جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد زون نمبر تین )نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔حضرت مفتی عقیل الرحمن صاحب اشرفی نائیگاوی نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ وخدمات پر روشنی ڈالی،بعدہ حضرت مولانا عارف صاحب اشرفی نے اصلاح معاشرہ کی اہمیت بیان کی اور جو جرائم ہورہے اس پر روشنی ڈای حضرت مفتی ناصر صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ شہر اورنگ آباد) نے دینی تعلیمی کی اہمیت کو بیان کیا اور ضلع بھر میں مکاتب کے قیام اور جہاں مکاتب کمزور ہے ان کو مضبوط کرنے کی تاکید فرمائی،اور کہاں کی قوموں کی تعلیم وترقی تعلیم سے وابستہ ہے۔جو قوم تعلیم کی طرف توجہ دیتی ہے۔وہ ترقی کرتی ہے۔اور آگے بڑھتی ہے۔حضرت مفتی عبدالرزاق صاحب ملی (صدر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد) نے جمعیۃ علماء کی قربانیاں اور کارکنان کے لئے پیغام دیتے ہوئے کہاں کی ہر یونٹ کے صدر کو تیار رہنا چاہئے،آفس سے سرکلر آتے ہی پہلے فرصت میں پورے کمیٹی کا مشورہ لے اور تمام کو ترغیب دے، مہینہ میں ایک دفعہ مشورہ کرے،آفس سے جو کام آئے اس کو اپنا کام سمجھ کر کرے،بعدہ مجلس منتظمہ جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد کا ہر تین ماہ کو طئے کیا گیا،آئندہ کا اجلاس 27 ستمبر 2026 بروز اتوار صبح 9:30 تا 1 بجے تک سلوڑ میں رکھا گیا،اسی طرح عاملہ کا اجلاس شہر اورنگ آباد زون نمبر 6 میں بتاریخ 30 اگست بروز اتوار کو طئے کیا گیا۔ حضرت مفتی عبدالرحمن صاحب اشرفی نائیگاوی (جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ) نے جمعیۃ علماء کا استحکام اور سدبھاؤنا منچ ،اور مردم شماری مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں توجہ دلائ،اس اجلاس کی نظامت حضرت مفتی عقیل الرحمن صاحب اشرفی نے فرمائ،اور اجلاس کا اختتام حضرت مفتی عبدالرحمن صاحب نائیگاوی کی دعاء پر ہوا۔