مالیگائوں : 14ستمبر2026 (پریس ریلیز ) آج یہاں جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کے زیر اہتمام مالیگاؤں قدوائی روڈحج ٹریننگ سینٹرشہر مالیگائوں میں ضلعی سطح پر دینی تعلیمی بیداری کانفرنس بصدارت حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب( صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) منعقد ہوئی، کانفرنس کا آغاز قاری شہزاد کفلیتوی کی مسحور کن تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا، کانفرنس میں بڑی تعداد میں جمعیۃ علماء کے عہدے داران و اراکین ، معلمین مکاتب ،ائمہ مساجد اور شرکاء بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر اجلاس مولانا ندیم صدیقی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت باطل تحریکیں شکیلیت قادیانیت کے علاوہ پورے ملک میں باطل طاقتیں منظم پلاننگ اور منصوبہ بند طریقے سےمسلمان اور اسلام کو مٹانے کی کوشش کررہی ہیں، ایسے حالات میں بچوں کی دینی تربیت ایک اضافی کام نہیں بلکہ، ان کے ایمان عقیدہ اور اسلامی شناخت کے تحفظ کی بنیادی ضرورت ہے مکاتب قرآنیہ کو ہر شہر قصبہ دیہات میں قائم کرنا ہے اور یہ کام تحریک بنا کر کرنا ہےاسوقت پورے ملک میں یہ مہم جاری ہے شرکاء اجلاس نے جمعیۃ علماء کی جانب سے جاری دینی تعلیمی بیداری کیلئے اس مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مہمان خصوصی نائب امیر شریعت مفتی محمد روشن قاسمی صاحب ( صدر دینی تعلیمی بورڈ مہاراشٹر )نے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات میں دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی زمانہ جہالت میں درآئی برائیوں کاذکر کیا اور بتایا کہ تعلیم اور علم کی وجہ لوگ*تاریکی سے روشنی کی طرف آگئےبچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں اور خواتین میں بھی دینی بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے مزید کہا کہ اگر مکتب مضبوط ہوگا تو ہماری نسل مضبوط ہوگی بچوں کی دین سے محبت قرآن سے وابستگی عبادات میں پابندی اور اچھے اخلاق پیدا کرنا بھی تعلیم کا بنیادی حصہ ہے۔قاری شمس الحق قاسمی صاحب( صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ) نے مکاتبِ دینیہ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مکاتب ہماری نئی نسل کی دینی تعلیم و تربیت کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ بچوں کو قرآنِ کریم، نماز، عقائد اور ضروری دینی مسائل کی تعلیم ابتدائی عمر ہی سے دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس تربیتی نشست سے مکتبہ محمدیہ آکولہ کے ناظم مولانا نصیر الدین اشاعتی صاحب نے مکاتب کے نظام تعلیم معلمین کی ذمہ داریاں طلبہ کی دینی واخلاقی تربیت اور تدریس کا مؤثرطریقہ کار پر اہم اور مفید نکات پیش کیے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مکتب محض قرآن مجید ناظرہ پڑھانے کا مرکز نہیں بلکہ بچوں کے ایمان عقیدہ عبادات اخلاق اور اسلامی کردار کی تربیت کا اہم ذریعہ ہے۔
اسی طرح آغاز میں مولانا آصف شعبان اور حافظ انیس اظہر ملی صاحبان نے بھی دینی تعلیم پر بھرپور روشنی ڈالی اس تربیتی نشست میں ضلع ناسک کے تعلقہ دیہاتوں میں سٹانہ سنر سڈکوناسک امبڑ ناسک ناندگاؤں، منماڑ ایولہ کوپر گاؤں ارنڈگاؤں سرے گاؤں دھولیہ سمیت شہر مالیگاؤں کے تمام بڑے بڑے مکاتب قرآنیہ کے نظماء عظام اور معلمین کرام کی کثیر تعداد شریک تھیں اس کانفرنس میں مفتی نعیم الرحمن مظاہری مولانا محمد ایوب قاسمی مولانا محمد انور مظاہری مولانا امتیاز اقبال قاری انیس فہمی مولانا امین الجبار ملی حافظ ساجد اشاعتی قاری ریحان فردوسی قاری حفیظ الرحمٰن شمسی غفران سیٹھ پوپٹ عبدالاحد اسعدی کے علاوہ ائمہ وعلماء اور جمعیت علماء مالیگاؤں وضلع ناسک کے کلیدی عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھےحافظ ندیم صدیقی صاحب کی دعا ءپر مجلس کا اختتام عمل میں آیا ۔