بلڈانہ:، 16 ستمبر 2026( پریس ریلیز ) دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے زیرِ اہتمام جامعہ اسلامیہ حضرت ابوبکر صدیقؓ، اجنٹا روڈ، دیول گھاٹ، ضلع بلڈانہ میں ضلعی تربیتی ورکشاپ و سیرت النبی ﷺ کا ایک عظیم الشان اجلاس حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب(سرپرست دینی تعلیمی بورڈ وصدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر ) کی صدارت اور مولانا مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب(صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ،اجلاس میں ملک کی معروف علمی و دینی شخصیت، نواسۂ شیخ الاسلام حضرت اقدس مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری صاحب، شیخ الحدیث و صدر المدرسین مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ، صدر جمعیۃ علماء و صدر دینی تعلیمی بورڈ اترپردیش نے بطور مقررِ خصوصی شرکت فرمائی اور سیرتِ طیبہ ﷺ اور دینی تعلیم کے مختلف اہم پہلوؤں پر خصوصی خطاب کیا۔
صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے اپنے خطاب میں مکاتبِ دینیہ کی اہمیت و ضرورت، معلمین کی ذمہ داریاں، بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت، قرآن کریم کی تعلیم، نماز اور بنیادی عقائد و مسائل سے واقفیت، نئی نسل کے ایمان و کردار کی حفاظت اور موجودہ دور کے فتنوں کے خطر ناکی اور اس کے نقصان دہ اثرات پر روشنی ڈالی ۔مقررِ خصوصی حضرت مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری صاحب نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی پوری انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ نے تعلیم و تربیت کے ذریعے ایسے افراد تیار فرمائے جنہوں نے دنیا میں ایمان، اخلاق، عدل، اخوت اور انسانیت کی عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ آج کے دور میں بچوں اور نوجوانوں کو سیرتِ نبوی ﷺ سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مکاتب صرف بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھانے کا ذریعہ نہیں بلکہ ان کے ایمان، عقیدہ، عبادات، اخلاق، اسلامی تہذیب اور عملی زندگی کی بنیاد مضبوط کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔اجلاس میںمولانا مفتی عبدالرحمن صاحب(جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ) مولانا ظل الرحمن صاحب(جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ )نے بطور تربیت کار اپنے قیمتی تجربات اور مفید رہنمائی سے شرکاء کو مستفید کیا، مولانا شریف صاحب(صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ )نے اجلاس کی نگرانی فرمائی۔تربیتی ورکشاپ کے دوران معلمین کو بچوں کی نفسیات کو سمجھنے، تدریس کے مؤثر طریقوں کو اختیار کرنے، شفقت و حکمت کے ساتھ تعلیم دینے، مکاتب کے نظام کو بہتر بنانے اور طلبہ میں دینی ذوق پیدا کرنے کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔
اجلاس میں ضلع بھر سے جمعیۃ علماء عہدے داران و اراکین سمیت مولانا عبداللہ خان عارفی ملکاپور ،مولانا عبدالعظیم مفتاحی، مفتی صدیق صاحب اشاعتی کھامگاٶں ،حافظ مستقیم صاحب مہکر مولانا شعبان صاحب قاسمی ،،مولانا عمران صاحب کھامگاٶں ،حافظ مختار خان صاحب، ،قاری محمد خالد عبید صاحب،ظہیر عباس سر صاحب بلڈانہ،حاجی شیخ رضوان صاحب لونار ،مفتی جان محمد صاحب ملکاپور ،،مولانا نثار ندوی صاحب کھام گاؤں،حافظ شریف صاحب ناندورا،،مولانا ،مولانا الحاج محمد اشراق صاحب
مولانا جنید راٸپوری مولانا شہزاد رحمانی صاحب ،مولانا سمیر صاحب بلڈانہ ،مولانا ریاض خان مفتاحی،حضرت حافظ عبدالمتین انقلابی دیولگھاٹ و حافظ عابد و مولانا حبیب اشرفی شیگاٶں و دیگر شریک تھے
مہمانوں کی ضیافت جمیعتہ علماء شہر دیولگھاٹ و نوجوانان دیولگھاٹ کی جانب سے کیا گیا