مسلمان اپنی زندگی کے ہر شعبے میں رسول اللہ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنا رہنما بنائیں: علماء کرام کا اظہارخیال

سانگلی ۔2؍ اکتوبر 2026 ( پریس ریلیز ) نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے عوام کو واقف کرانے، آپ ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو عام کرنے،ایمان و عقیدہ کی مضبوطی اور اللہ تعالیٰ و رسول اللہ ﷺ سے محبت کو دلوں میں مزید پختہ کرنے،سیرتِ نبوی ﷺ کی عملی تعلیمات کو عام کرنے،معاشرتی برائیوں سے بچنے کی ترغیب دینےنئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے، بچوںا ور نوجوان کو اسلامی تشخص کے ساتھ اور سنتِ نبوی ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی بابت ریاست بھر میں دینی تعلیمی بیداری مہم ،اصلاح معاشرہ اور سیرت النبی ﷺ کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں اسی بابت گذشتہ کل جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام قصبہ جت ضلع سانگلی میںجلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد عمل میں آیا ،جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ۔ بعدہ مولانا آصف صاحب(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تعلقہ جت )نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کی سالانہ کارگزاری رپورٹ پیش کی۔
بعدہ مہمان خصوصی مولانا قاری رشید احمد اجمیری نقشبندی صاحب( شیخ الحدیث مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ راندیرسورت ) نے اپنے خطاب میں موجودہ معاشرتی حالات کے مختلف پہلوؤں کی نشاندہی کرتے ہوئے امت کو سیرتِ رسول اکرم ﷺ کو اپنی عملی زندگی کا مرکز بنانے کی دعوت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری انفرادی، خاندانی اور معاشرتی زندگی اس وقت سنور سکتی ہے جب ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور سنتوں کو اپنی زندگی میں اختیار کریں۔ انہوں نے بچوں کی تربیت، نئی نسل کو سنتِ نبوی ﷺ سے جوڑنے، گھروں میں دینی ماحول پیدا کرنے اور والدین کی ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دلاتے ہوئےسیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا اور حاضرین کے سامنے یہ فکر رکھی کہ مسلمان اپنی زندگی کے ہر شعبے میں رسول اللہ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنا رہنما بنائیں۔
واضح رہے کہ اسی دن عمومی اجلا س سے قبلمستورات کی خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں قاری رشید احمد اجمیری نقشبندی نے اپنے خطاب میں اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت، پردے کی اہمیت، بچیوں کی دینی تعلیم اور گھریلو ماحول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بنانے پر تفصیلی اور مؤثر گفتگو فرمائی۔قاری صاحب نے ماں اور بہنوں کو نئی نسل کی تربیت میں ان کے اہم کردار کی طرف متوجہ کرتے ہوئے سیرتِ نبوی ﷺ کو عملی زندگی کا نمونہ بنانے کی ترغیب دی۔ اس نشست میں تقریباً ایک ہزار سے مستورات نے شرکت کی۔ بعد نمازعصر قصیٰ مسجد، جت میں علماء، ائمہ اور حفاظ کرام کے لیے خصوصی نشست منعقد ہوئی،جس میںقاری رشید احمد اجمیری نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات میں علماء کی ذمہ داریوں، اصلاحِ معاشرہ کے تقاضوں اور دینی رہنمائی کی ضرورت پر قیمتی نصائح فرمائی اور علماء کو اپنے اپنے علاقوں میں دین کی دعوت، اصلاحِ معاشرہ اور نئی نسل کی دینی تربیت کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا۔ اس نشست میں قرب و جوار سے 60 سے زائد علماء، حفاظ اور ائمہ کرام نے شرکت کی۔
اجلاس کی نظامت مولانا شاکر صاحب انڈی (صدر جمعیۃ علماء بیجاپور) نے کی ،اس موقع پر مفتی صادق صاحب(صدر جمعیۃ علماء ضلع سانگلی) حافظ صدام صاحب(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سانگلی) مفتی مبارک کنڈل واڑی، حاجی اسحاق صاحب نداف، امیر جماعت جت تعلقہ،حافظ یونس گوکاک، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گوکاک اور دیگر علماء و ذمہ داران نے شرکت کی ،پروگرام کے کامیاب انعقاد میں مولانا عارف صاحب شیخ( صدر جمعیۃ علماء تعلقہ جت) مفتی یونس نداف(خازن جمعیۃ علماءجت )اور جمعیۃ علماء تعلقہ جت کے دیگر ارکان و کارکنان نے نمایاں کردار ادا کیا۔اس عوامی پروگرام میں تقریباً 1200 سے زائدافراد نے شرکت کی،قاری رشید احمد اجمیری نقشبندی کی رقت آمیز اور فکر انگیز دعا ءکے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

✖