جمیعۃ علماء کا اجلاس
رنتا گیری – 13 جون ( پریس ریلیز ) آج یہاں مدرسہ صفہ کو کن نگر رہنا گیری میں جمعیۃ علماء ضلع ربنا گیری کے جملہ عہدیداران و اراکین کا ایک تربیتی ورکشاپ ) اجلاس بهدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیة علماء مہا راشٹر منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں ضلع کے جمعیتی اراکین و احباب نے شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز قاری عماز پر کار صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، حافظ محمد ڈوسانی نے نعت پاک پیش کی۔ مولانا زبیر ناکاڑے صاحب (صدر جمعیۃ علماء ضلع رہتا گیری ) نے تحریک و تائپ د صدارت پیش کی مولانا محمد ابراہیم قاسمی ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر ) نے جمعیۃ علماء ہند کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جمعیة علماء ہند بر صغیر کی ایک اہم دینی و ملی تنظیم ہے، جس کا قیام مسلمانوں کی دینی تعلیمی، سماجی اور قومی رہنمائی کے لیے عمل میں آیا۔ جمعیۃ علماء ہند کا اولین مقصداسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کرنا اور قرآن و سنت کی روشنی میں مسلمانوں کی رہنمائی کرنا ہے